12سو ارب روپیہ ٹائیگر فورس پر لگانے سے خورد برد کا دروازہ کھلے گا: گفتگو فیصل آباد: جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹائیگر فورس بنانے کے بجائے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں، 12سو ارب روپیہ ٹائیگر فورس پر لگانے سے خورد برد کا دروازہ کھلے گا۔ہم حکومت کی کوتاہیوں پر خاموش نہیں رہیں گے ۔ ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ،اشیائے خور و نوش پر ٹیکس فوری ختم کیا جائے ۔حکومت گندم کی کٹائی کیلئے کسانوں کو مشینری اور سہولیات دے اور ایمرجنسی بنیادوں پر گندم کو سمیٹنے کے انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی بھائیوں کے ساتھ حکومتی رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ چھوٹے چھوٹے کمروں میں پچاس پچاس لوگوں کو قید کرنے اور تندرست لوگوں میں کورونا پھیلانے کے بجائے انتہائی عزت و احترام کے ساتھ ان کے علاقوں میں پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک اعلانات اور تقریروں پر اکتفا کئے بیٹھی ہے ۔