تازہ ترین

وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرمعاشی ٹیم سے رابطہ

وزیر-اعظم-کا-پٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافے-پرمعاشی-ٹیم-سے-رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قوم کو حقائق اور وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  نے اپنی معاشی ٹیم سے رابطہ کیا اور انہیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں  میں اضافے کو ہائی لائٹ کر نے اوردوسرے ممالک کے ساتھ تقابلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سخت عوامی رد عمل کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی  ندیم بابراور وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریس کانفرنس کریں اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق قوم کو حقائق اور وجوہات سے آگاہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پٹرول ساڑھے 25، ڈیزل 21 روپے مہنگا، عوام پر بجلیاں گرادی گئیں یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100.10 روپے فی لیٹرہوچکی  ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 101 روپے 46 پیسے ہوجبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 59 روپے6 پیسے مقرر لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ نے وزیر اعظم عمران خان کی منظور ی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کو فوری نافذالعمل کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں