تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کے حکم کے باوجود مریضہ 5 ماہ بعد بھی علاج سے محروم

وزیر-اعلیٰ-کے-حکم-کے-باوجود-مریضہ-5-ماہ-بعد-بھی-علاج-سے-محروم

محکمہ صحت پنجاب کو 5 ماہ قبل خاتون کو فری علاج فراہم کرنے کا حکم دیا گیا تھا فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے باوجود جگر کی غریب مریضہ 5 ماہ بعد بھی علاج سے محروم ، عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو 5 ماہ قبل خاتون کو فری علاج فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ، الائیڈ ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے ہسپتال میں جگر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کا بہانہ بنا لیا ۔ 121 ج ب گھوکھوال رکشہ ڈرائیورشفیق کی اہلیہ آسیہ بانو جگر کے مرض میں مبتلا ہے ،ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جولائی کے ماہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے محکمہ صحت کو خاتون کا فری علاج کرنے کا حکم دیا تھا جس کے لئے الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹر محمد خالد ، ڈاکٹر شوکت علی ، ڈاکٹر محمد عامر اور ڈاکٹر اکرم چیمہ پر مشتمل میڈیکل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، جنہوں نے 6 ماہ بعد ہسپتال میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر مریضہ کو علاج کے لئے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔ اس حوالے سے غریب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے وہ کرایہ کے گھر میں مقیم ہے ، ماہانہ 40 ہزار روپے بیوی کی ادویات پر خرچ ہورہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب واقعہ کا نوٹس لے کر انہیں شیخ زید ہسپتال میں فری علاج فراہم کروائیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں