تازہ ترین

وزیر داخلہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیر-داخلہ-سرکاری-دورے-پر-قطر-پہنچ-گئے

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر نے دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ شیخ رشید 15 سے 17 مارچ منعقد ہونے والی بین الاقوامی ملی پول قطر نمائش میں شرکت کریں گے، وہ نمائش سے خطاب بھی کریں گے، اور بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا خصوصی دورہ کریں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے، اور پاک قطر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کی سربراہی کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاور بڑھانے سے متعلق مذاکرات ہوں گے، جب کہ شیخ رشید امیر قطر کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی مراسلہ بھی پہنچائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں