تازہ ترین

وزیر داخلہ کو اسلام آباد پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

وزیر-داخلہ-کو-اسلام-آباد-پولیس-کی-سالانہ-کارکردگی-رپورٹ-پیش

گزشتہ سال قتل 10.92، اغوا، 50، ڈ کیتی کیسز میں 30فیصد کمی آ ئی ر پورٹ آ ئی جی اسلام آ باد نے پیش کی ، اعجاز شاہ کا پولیس کی کا رکردگی پر اظہار اطمینان اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کر دی۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے ہمراہ وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم میں16.47فیصد کمی آئی، سال 2019 میں قتل میں 10.92 فیصد،اغوا برائے تاوان میں 50 فیصد، ڈکیتی میں 30 فیصد،سرقہ بالجبر میں7.79 فیصد، چوری میں 34 فیصد، نقب زنی میں 23.56 فیصد ،مہلک حادثات میں 10.13 فیصد کمی ہوئی جبکہ اندھے قتل کے 19 مقدمات ٹریس کر کے ان میں ملوث 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں خاص طور پر میجر لاریب قتل،فرشتہ قتل،کمشکا کیس،عمر راٹھور اغوا و قتل کیس بھی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں