تازہ ترین

وسیم اختر اپنی نااہلی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

وسیم-اختر-اپنی-نااہلی-کا-ذمہ-دار-سندھ-حکومت-کو-ٹھہرا-رہے-ہیں،مرتضیٰ-وہاب

آخر کب تک اختیارات کا رونا روئیںگے؟،کام کرتے تو شہر میں اتنے مسائل نہ ہوتے وسیم اختر سے جب رقم کا پوچھا جائے تو وہ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہیں، مشیر قانون کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی وسیم اختر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اختر اپنی نااہلی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں، آخر میئر کراچی اختیارات کا رونا کب تک روتے رہیں گے؟۔ بلدیاتی معاملات میں سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا میئر کی کم فہمی ہے۔ وسیم اختر سے جب رقم کا پوچھا جائے تو وہ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہیں، اپنا کام چھوڑ کر دوسروں پر تنقید کرنا کوئی وسیم اختر سے سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اگر اپنے فرائض انجام دے رہے ہوتے تو کراچی شہر میں اتنے زیادہ مسائل نہ ہوتے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں