تازہ ترین

وطن واپس آنیوالے سیکڑوں پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے

وطن-واپس-آنیوالے-سیکڑوں-پاکستانیوں-کے-کورونا-ٹیسٹ-مثبت-نکلے

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے ممالک سے واپس آنے والے سیکڑوں پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  اس وبا کے پھیلنے اور شٹ ڈائون کے نتیجے میں اکثر اپنی ملازمتوں سے محروم اور کیمپوں میں گذر بسر پر مجبور تھے ۔ حکام کے مطابق 20 ہزار پاکستانی اب تک وطن واپس آگئے ہیں ۔ان میں اکثریت غیر ہنر مند محنت کش طبقے کی ہے کیونکہ اقتصادی مندی کے نتیجے میں ان کی ملازمت ختم ہو گئی ہیں ۔ واپس آنے والوں میں سندھ سے تعلق رکھنے والے 2069 میں سے پانچ سو افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ خیبر پختون خوا میں واپس آنے والے 1600 میں سے 200 افراد کورونا وائرس میں مبتلاپائے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں