تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،12 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-آج-ہو-گا،12-نکاتی-ایجنڈا-جاری

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں12 نکاتی ایجنڈا پر غور ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس کی بریفنگ دےگی۔وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ  اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ اس کے علاوہ ایران عراق اور دیگر ممالک کےلئے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا جبکہ متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کے تعلیم اور صحت کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی،ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق،ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری، ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل ، ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ اور ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کابینہ اجلاس میں مرغذار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا اور جعلی ڈگری والے پائلٹس کے لائسنس کی منسوخی پر غور ہو گا۔ یا رہے کہ وفاقی کابینہ کا گذشتہ روز ہونے والا اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں