تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی

وفاقی-کابینہ-کا-خصوصی-اجلاس،-چینی-بحران-پر-تحقیقاتی-رپورٹ-پیش-کی-جائے-گی

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا ، جس میں چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس دن ایک بجے وزیر اعظم ہاؤس میں آج ہوگا۔ چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور تحقیقاتی رپورٹ پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔ یاد رہے گذشتہ روز شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ تیار کرنے کی مدت ختم ہوگئی تھی ، رپورٹ میں شوگرملزمالکان،وفاقی وزیر، وزیراعلیٰ پنجاب کےبیانات بھی منسلک ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی سبسڈی کے معاملے پر شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں