تازہ ترین

وفاق اور سندھ حکومت میں ایک اور تنازع

وفاق-اور-سندھ-حکومت-میں-ایک-اور-تنازع

وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شرکت کریں گے، سندھ میں تحریک انصاف کے اتحادی صوبائی حکومت سے متعلق اپنی شکایات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیو ٹاسک فورس اور پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس آج طلب کر رکھے تھے، پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں آئی جی سندھ کو امن وامان کی صورتحال، سالانہ پولیس پروگرام اور مغوی دعا منگی کیس کی پیش رفت سمیت اہم امور پر بریفنگ دینا تھی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی کے اسلام آباد جانے پر وزیراعلیٰ سندھ ناراض ہیں، پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس آئی جی کی درخواست پر جمعرات کے بجائے جمعہ کو رکھا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں