تازہ ترین

وفاق سندھ کو مکمل تعاون فراہم کرنے سے قاصر، شہلارضا

وفاق-سندھ-کو-مکمل-تعاون-فراہم-کرنے-سے-قاصر،-شہلارضا

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے سنگین خطرات پیدا ہورہے ہیں، صوبائی وزیرزیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنا ناگزیر، ہماراکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں کراچی : صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے سنگین خطرات پیدا ہورہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ کورونا سے مل کر لڑا جائے جبکہ اس کے برعکس وفاقی حکومت ابھی تک سندھ کو مکمل تعاون فراہم کرنے سے قاصر رہی ہے جو نہایت تشویش ناک امر ہے ۔ سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں کو کورونا وائرس جیسی وبا سے تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو اشیا خورونوش اور دیگر ضروری چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں عوام کو سندھ حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا تاکہ اس وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ اور اراکین سندھ اسمبلی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ، ٹارگٹ صرف عوام کی حفاظت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے جو لوگ اس حساس وقت میں ایسا کر رہے ہیں انہیں سیاست کو بالائے طاق رکھنا ہوگا کیونکہ اس مشکل وقت میں ہم سب کو ایک قوم بن کر اپنا اپنا کردار مزید مثبت انداز سے ادا کرنا ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں