پی پی کی کرپشن عوا م کے سامنے لانے کیلئے نیب جلدازجلد انکوائری مکمل کرے سندھ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ،رکن اسمبلی کراچی : صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیرزمان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کادورہ کیا۔خرم شیر زمان کا استقبال این آئی سی وی ڈی کے ایڈمنسٹریٹرملک حمیداللہ نے کیا۔خرم شیرزمان نے اسپتال کے ایمرجنسی، بچوں کے وارڈ سمیت دیگر وارڈز کادورہ بھی کیا،خرم شیرزمان نے ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت کی۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایمرجنسی ڈاکٹرزنے پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان کو طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پران کے ہمراہ پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسیماضیا بھی موجودتھیں۔ خرم شیرزمان نے دورہ کے دوران انتظامیہ کواسپتال میں موجودخامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال میں مریضوں کو بہتر سے بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کووفاق اپنے زیرانتظام لینے سے قبل اسپتال کا آڈٹ کروائے گا،تاکہ اسپتال کے نام پر جتنی بھی بے ضابطگیاں ہوئیں وہ پہلے ہی سامنے آجائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیب جلدازجلد قومی ادارہ برائے امراض قلب کے خلاف اپنی تمام انکوائری مکمل کرے اور اسے عوام کے سامنے لائے تاکہ پوراملک جان سکے کہ پیپلزپارٹی نے صحت کے شعبے میں کتنی کرپشن کی ہے ۔عوام کے سامنے لایا جائے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے صحت و سہولیات کے پیسوں سے کس طرح اپنے پرتعیش محل تعمیر کیے ہیں۔ سندھ حکومت عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔