تازہ ترین

وفاق نے سندھ کو دولاکھ حفاظتی کٹس دیدیں، حلیم عادل شیخ

وفاق-نے-سندھ-کو-دولاکھ-حفاظتی-کٹس-دیدیں،-حلیم-عادل-شیخ

لاڑکانہ: پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی لاڑکانہ سول اسپتال آمد کے موقع پر ینگ کنسلٹنٹس ڈاکٹرز کواسپتالوں کے بائیکاٹ اور احتجاج کی دھمکی پر کورونا سے بچائو کی حفاظتی کٹس اور ماسکس فراہم کردیے گئے ، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وفاق 2لاکھ سے زائد حفاظتی کٹس اور ماسک سندھ حکومت کو پہلے ہی پہنچا چکا ہے ،سیاست اسمبلیوں میں کرتے ہیں ڈاکٹرز کے معاملے میں سب ایک ہیں ۔ینگ کنسلٹنٹس ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر احسان ملک کے سیلف آئسولیشن میں ہونے کے باعث حلیم عادل شیخ سے حفاظتی سامان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر گلزار تنیو نے وصول کیا جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے صدر ڈاکٹر ارشاد ابڑو ساتھیوں سمیت تقریب سے چلے گئے ۔ دریں اثنا پی پی سندھ کے صدر کے ترجمان شکیل میمن نے پی ٹی آئی کی جانب سے کورونا حفاظتی کٹس اور ماسک کی تقسیم کو سیاسی ڈرامہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرز پر بھی سیاست کرنا چاہتے ہیں ،ہم ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی طور پر ماسک کی تقسیم کو مسترد کردیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں