تازہ ترین

وفاق کے بڑے نجی اسپتال کورونا کے نصف مریضوں کا علاج مفت کرنے کے پابند

وفاق-کے-بڑے-نجی-اسپتال-کورونا-کے-نصف-مریضوں-کا-علاج-مفت-کرنے-کے-پابند

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی ہسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ تما م نجی ہسپتال کورونا وائرس کے نصف مریضوں کا علاج مفت کریں گے۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے تحت تمام نجی ٹیچنگ ہسپتال کورونا وائرس کے نصف مریضوں کا علاج مفت کرنے پر پابند ہوں گے، خلاف ورزی کرنے والے ہسپتالوں کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں اور ہسپتالوں کو سیل کیا جاسکتا ہے، یا جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے، اسی لیے وفاقی حکومت نے پرائیویٹ ٹیچنگ ہسپتالوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق نجی ہسپتال اپنے نصف بیڈز، لیبارٹری سہولیات، ادویات نصف مریضوں کو مفت فراہم کرے ، اور ان کا ریکارڈ مرتب کیا جائے، ریگولیٹری اتھارٹی ہسپتالوں کا معائنہ کرے گی جس دوران ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ دوسری جانب ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نجی لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کی جانب سے کورونا مریضوں سے اضافی قیمتیں وصول کرنےپر حرکت میں آگئی ہے، تمام نجی لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کو ریٹس آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں