لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’ ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا۔‘ این اے 75 کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر رد عمل میں کہا کہ شکر الحمدُللّہ! ڈسکہ کے عوام کا حق ان کو واپس مل گیا۔’جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری۔ بکسہ چوری کی تصدیق۔ ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا۔‘ شکر الحمدُللّہ! ڈسکہ کے عوام کا حق انکو واپس مل گیا۔جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری۔ بکسہ .چوری کی تصدیق۔ ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا! https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1364890020952244225 اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں ان کاکہناتھاکہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔۔۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ نا صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔زندہ باد۔