راولپنڈی : سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر سید قلب حسن شاہ ودیگرعہدیداروں کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے استقبالیہ دیا ۔ نومنتخب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں وکلاء ہسپتال کے معاملے کو پہلی فرصت میں حل کرایا جائے گا۔ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور لینڈ لارڈ ہمیں پلاٹ دینا چاہتے تھے مگر ہم خود دو ماہ کے اندر وکلاء کو پلاٹ دیں گے ہماری کوشش ہو گی کہ وکلاء کو آئندہ چھ ماہ میں پلاٹ کا قبضہ بھی مل جا ئے۔ قبل ازیں بار کے صدر سید تنویر سہیل شاہ اور جنرل سیکرٹری شہزاد میر نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سمیت وکلاء کو درپیش دیگر مسائل حل کرنے کیلئے آپ کی مدد درکار ہے۔