تازہ ترین

وکلا کیلئے لڑتا رہا ہوں، جائز معاملات حل کرینگے،جسٹس عقیل احمد عباسی

وکلا-کیلئے-لڑتا-رہا-ہوں،-جائز-معاملات-حل-کرینگے،جسٹس-عقیل-احمد-عباسی

کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ہماری معاونت نہیں کی، وکلا برادری کی حفاظت سب سے مقدم ہے، مجھے دوستوں کی وجہ سے ہر بار مینڈیٹ ملا، ہمارے رزق کا ذریعہ عدالتیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوبار روم اور جم کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے لیے لڑتا رہا ہوں، جائز معاملات کے حل کے لیے بات کرینگے، جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ وکلا جج کی عزت کرتے ہیں تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ان کے مسائل حل کریں،تقریب سے کراچی بار کے جنرل سیکریٹری عامر سلیم اورکراچی بار کے نائب صدر عابد فیروز نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں سٹی کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت خان نے عبدالستار ایدھی نیو بارروم، جسٹس عقیل احمد عباسی نے ڈاکٹر روتھ فائو لیڈیز جم اور مرد وکلا کے لیے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی جم کا افتتاح کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں