ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمد ہراج کے ہمراہ افتتاح کیا سرسبز و شادا ب بنانے کیلئے ‘‘گو گرین وہاڑی’’ کے سلوگن کے تحت کام کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر وہاڑی: قومی خوشحالی سروے کی تحصیل کونسل ہال وہاڑی میں افتتاحی تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اور مہمان خصو صی ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمد ہراج تھے ،وقاص رشید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خوشحالی سروے کا مقصد سماجی اور معاشی معلومات اکٹھی کرنا ہے سروے کی بنیاد پر مستحقین کا تعین کیا جا سکے ہم سب کو سروے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمدہراج نے اس موقع پر کہا کہ قومی خوشحالی سروے سے اداروں کے درمیان باہمی معلو مات کو تبادلہ ہو سکے گا سروے کا مقصد مستحقین کو تلاش کرنا ہے سروے اور رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے اس موقع پرڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ریجنل ڈائر یکٹر بی آئی ایس پی اشفاق احمد ہراج کے ہمراہ ضلع وہاڑی میں قومی خوشحالی سروے کا افتتاح بھی کیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہارٹی کلچر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع وہاڑی میں آئندماہ سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم کیلئے جامع پلان بنا یا جا رہا ہے جس کے تحت پورے ضلع میں پودے لگائے جائیں گے اور ان پودوں کی حفاظت ، آبیاری اور ان کو پروان چڑھانے کیلئے مکمل حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ جو بھی پودے لگائے جائیں وہ کامیاب ہو سکیں تمام متعلقہ محکمے اپنی مکمل تیاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی کو سرسبز و شادا ب بنانے کیلئے گو گرین وہاڑی (Go Green Vehari)کے سلوگن کے تحت کام کیا جا ئے گا علاوہ ازیں وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں آٹا اوافر مقدار میں دستیاب ہے ضلع بھر میں 17سیل پوائنٹس پر عوام کو آٹا حکومت کے مقرر کر دہ نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے اسی طرح ضلع بھر میں موجود آٹا چکیوں پر بھی 45روپے فی کلوگرام کے حساب سے آٹا فروخت ہورہا ہے اور تمام فلور ملز کو بھی کوٹہ کے مطابق گند م فراہم کی جارہی ہے ۔