تازہ ترین

وہاڑی پولیس کا،،گھروں میں رہیں محفوظ رہیں،،آگاہی فلیگ مارچ

وہاڑی-پولیس-کا،،گھروں-میں-رہیں-محفوظ-رہیں،،آگاہی-فلیگ-مارچ

فلیگ مارچ کا مقصد کورونا وائرس سے بچائو کیلئے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا:ڈی پی او وہاڑی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اﷲ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کے زیراہتمام گھروں میں رہیں محفوظ رہیں آگاہی فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ایس پی انوسٹی گیشن مطیع اﷲ خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فلک شیر، ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اعجاز، وہاڑی کے تھانہ جات کے علاوہ ایلیٹ فورس اورٹریفک پولیس کی گاڑیوں شامل تھیں۔فلیگ مارچ کامسیٹس یونیورسٹی روڈ سے شروع ہو کر بازار اور شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا پیپلز کالونی پھاٹک پراختتام پذیر ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اﷲ چوہان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہ کہ پاک آرمی اور پنجاب پولیس وہاڑی کے جوان حکومتی اقدامات کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔ فلیگ مارچ کا مقصد کورونا وائرس سے بچاو کے لئے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا اور عوام میں اس بات کا تاثرپیدا کرنا کہ پولیس اوردیگرسکیورٹی ادارے ان کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں