وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) وقاص رشید نے کہا ہے کہ وہاڑی کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران ، ملازمین اور مشینری متحرک ہے وہاڑی شہری کی خوبصورتی میں واضح بہتری آئی ہے کلین اینڈ گرین مہم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی اور بوریوالا میں جاری کلین اینڈ گرین مہم کے کام کے حوالے سے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ خانیوال چوک میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے بڑے قد آور پودے لگائے جا رہے ہیں بل بورڈ ز کو ہٹا دیا گیا ہے پودے ہماری آنے والی نسل کا اثاثہ ہیں ان پر خصوصی توجہ دینی چاہیے علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 32 گراں فروشوں کو 34 ہزار 100 روپے جرمانے کئے ۔