وہاڑی: وہاڑی کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیدران نے ڈی پی او وہاڑی احسان اﷲ چوہا ن سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالہ سے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی پی او آفس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے ۔ اس موقع پر چیئرمین کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن ڈاکٹر عرفان چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی موذی وباء سے بچنے کے لیے فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹا ئزر کے استعمال از حد ضروری ہے مشکل کی اس گھڑی میں وہاڑی کیمسٹ ایسوسی ایشن کورونا وائرس جیسے موزی مرض سے نبرد آزما تمام حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے یہ بھی پڑھیں:وزارت فوڈ سیکیورٹی کے 50 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق اس موقع پر صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عماد حشمت نے کہا کے عوام کی سہولت کے پیش نظر فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹا ئزر کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور ریٹ اور کوالٹی کے حوالہ سے باقاعدہ سر کلر جاری کیا ہے تاکہ قیمت اور کوالٹی کو کنٹرول کیا جاسکے اس موقع پرجنرل سیکرٹری راے ندیم حسن اور صدر مرکزی انجمن تاجران طاہر شریف گجر بھی موجود تھے ۔