وہاڑی :ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اشیاء خورونوش کی نئی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آٹا 20کلوگرام 805، پکی سپر باسمتی چاول کچی نئی 127، پکی سپر باسمتی چاول پکی پرانی 130،چاول اری 60،دال چنا باریک 105، دال چنا موٹی 110، دال مسور موٹی130، دال مسور لوکل باریک 155، دال ماش بغیر دھلی ہوئی 190، دال ماش دھلی ہوئی 215،دال مونگ بغیر دھلی ہوئی240،دال مونگ دھلی ہوئی 255، چنا سیاہ باریک لوکل 92،چنا سیاہ موٹا لوکل 95،چنا سفید باریک لوکل 85، چنا سفید موٹا105، مسور ثابت120، سرخ مرچ 670، میدہ اور سوجی 48، بیسن 110، چینی 78، دہی 75، گوشت چھوٹا680،گوشت بڑا380،دودھ فی لیٹر 70،روٹی تندوری 100گرام 06،نان سادہ 110گرام07اور نان روغنی 110گرام 10روپے مقرر کی گئیں ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ کوئی بھی دکاندار مقرر کردہ نرخ سے زائدنہ فروخت کرے گا اور نہ فروخت کرنے سے انکار کرے گا دکاندار نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی دکاندار یا شخص نرخ نامہ سے زائد وصول کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔