حکو مت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کابھرپور آغاز کر دیا ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں 14کروڑ70لاکھ کی 17ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی تر قیاتی سکیموں میں روڈز اور میونسپل سروسز کے پراجیکٹس شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکو مت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کابھرپور آغاز کر دیا ہے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں بعدازاں اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں 17-Aکے تحت بھرتی ہونے والے بچوں سے انٹرویوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز 17-Aکے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی پریشانیوں میں کمی آسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 17-Aکے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کے بچوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ان کی اپنے دفتر میں 15دن کی ٹریننگ کروانے کا بھی حکم دیا تاکہ وہ اپنی ڈیوٹیا ں بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ اس موقع پر 17-Aکے نئے بھرتی ہونے والے محمد مشتاق سراج ولد سراج دین سکنہ چک نمبر188ای بی ،محمد تبسم علی ولد علی بہادر سکنہ چک نمبر32ڈبلیو بی،محمد شریف ولد محمد حنیف،محمد فہیم رضا ولد محمد رفی سکنہ ڈبلیو بلاک بوریوالہ،غضنفر حسین ولد اعجاز حسین سکنہ کرم پور میلسی،یاسر نوید ولد حافظ امتیاز سکنہ لڈن وہاڑی اور مصور حسینولد عبدالستار سکنہ18ڈبلیو بی وہاڑی موجودتھے جن کے کیسزعرصہ ایک سال سے زائد التواء کاشکار تھے ۔وقاص رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین مہم بھر پور اندا ز میں جاری ہے انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ بھٹہ خشت مزدور وں کے حقوق کا خیال رکھنااور جبری مشقت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے مزدوروں کو ان کے بنیاد ی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ قانون کے مطابق انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔