وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے بذریعہ ویڈ یولنک وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے ساتھ اجلاس میں شر کت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع وہاڑی میں وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 17ہزار رضاکار رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں مختلف پروفیشن اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہیں ویڈ یو لنک اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصو صی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی کاوشوں کو خصو صی طور پر سراہا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ٹائیگر فورس کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے ہیں اور ان کی کارکردگی ملتان ڈویژن میں سب سے بہتر ہے اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے بہترین انداز میں خدمات لی جا رہی ہیں ویڈ یو لنک اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ز لودھراں اور خانیوال بھی شریک تھے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ دوہفتوں میں 746گراں فروشوں کو 12لاکھ 99ہزار روپے جرمانہ اور 4کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 2 ہزار4سو روپے جرمانہ کیا ہے ۔