تازہ ترین

ویڈیو: قرنطینہ کے دوران گھروں میں بیٹھ موٹے ہونیوالوں پر گلوکار فاخر کا گانا

ویڈیو:-قرنطینہ-کے-دوران-گھروں-میں-بیٹھ-موٹے-ہونیوالوں-پر-گلوکار-فاخر-کا-گانا

قرنطینہ کے دوران گھروں میں بیٹھ کرموٹے ہونے والے افراد  پر گلوکار فاخر کا نیا گانا”ڈبل چِن” سامنے آگیا۔ اس گانے کی خاص بات پرمزاح انداز میں انگلش، اردو اور پنجابی تڑکے کے ساتھ اس گانے کی خاص بات پہلی بار فاخر کے بچوں کی پروفیشنل گائیکی ہے۔ ڈبل چِن کا دکھڑا رونے میں حامد میر، اعجاز اسلم ابرارالحق، جاوید شیخ اور دیگر فنکاروں نے بھی فاخر کا پورا ساتھ دیا ہے۔ https://www.instagram.com/tv/CBw2gIKp2gD/?utm_source=ig_web_copy_link انسٹا گرام پرگانے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے فاخرنے بتایا کہ” یہ گانا کووڈ 19کے باعث لاک ڈاؤن سے براہ راست متاثرہوکربنایا گیا ہے ، گانے کی ریکارڈنگ سائمن اور نائل کے والد کے ہوم اسٹوڈیو میں کی گئی ہے اور یہ ان دونوں کی پہلی سنجیدہ کاوش ہے” ۔ فاخر نے اس گانے کے ذریعے بتانے کی کوشش کی ہے کہ قرنطینہ کرنیوالی شخصیات کی کیا مصروفیات ہیں اور وہ کیسے کھاکھاکر موٹے ہورہےہیں۔ اس گانے میں فاخر کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کو بھی دیکھاجاسکتا ہے جو اپنے والد کے ساتھ گائیکی میں ساتھ دے رہے ہیں۔ فاخر نے ویڈیو میں شامل معروف شوبزستاروں ، کرکٹرز اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ گانے کی کمپوزیشن اور بول فاخر کے ہیں،ڈائریکشن ندیم جے نے دی ہیں۔ حامد میر نے بھی اس گانے میں پرفارمنس دی ہے۔ یہ ویڈیو حامد میر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور کہا کہ وہ پیزا اور برگر زیادہ نہیں کھاتے لیکن آم کھانے کی وجہ سے انکا وزن بڑھ گیا ہے، اس گانے میں پیرا پیٹ دکھائی نہیں دیتا لیکن ہمیں کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے احتیاط سے کھانا چاہئے۔ یہی اس مزاحیہ ویڈیو کے اندر پیغام ہے https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1275324128099217408 ڈبل چِن کا دکھڑا رونے والی سیلیبرٹیزمیں اعجاز اسلم، حامد میر، فیصل قریشی،بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، عدنان صدیقی، مومنہ مستحسن، نبیل ظفر، ابرارالحق، نادیہ حسین، عائشہ عمر،شہزاد رائے،کرکٹرشعیب ملک، ماریہ واسطی، شہزاد نواز اور دیگر اداکار اور کرکٹرز شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں