تازہ ترین

ٹاؤن پلاننگ شعبہ مزید فعال, کالونیوں کی منظوری شفاف بنانے, طریقہ کار آسان کرنیکا حکم

ٹاؤن-پلاننگ-شعبہ-مزید-فعال,-کالونیوں-کی-منظوری-شفاف-بنانے,-طریقہ-کار-آسان-کرنیکا-حکم

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں محکمانہ اقدامات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی، شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا:محمد سہیل خواجہ فیصل آباد: ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ٹاؤن پلاننگ کے شعبہ کو مزید فعال کرنے و سٹاف میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ڈویلپرز کو کالونیوں کی منظوری کا عمل شفاف بنانے اورطریقہ کار مزید آسان کرنیکا حکم دیا گیا۔ انہوں نے کہا عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں محکمانہ اقدامات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار محمد سہیل خواجہ نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ مہر ایوب، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ ودیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل نے بعض عوامی شکایات پر ٹاؤن پلاننگ کے شعبہ کو مزید فعال بنانے اور سٹاف میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ سٹاف کوہدایت کی کہ ہاؤسنگ کالونیز میں بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے اور یوٹیلیٹی سروسز کیلئے مختص پلاٹس کو خلاف ضابطہ استعمال میں لانے والے ڈویلپرز کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے شہریوں سے درخواستیں وصول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انہیں ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں