گزرنے والے کے بال، چہرہ، ہاتھ اور لباس جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے لاہور: ٹاؤن ہال میں پہلا سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیا ،جراثیم کش سپرے کیبن میں سے گزرنے والے شخص کے بال، چہرہ، ہاتھ اور لباس بھی جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے ۔ کمشنر سیف انجم نے کہا ایسے کیبنز تیار کر کے لاہور کے دیگر مقامات پر بھی نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سپرے کی ٹیمیں پورے شہر میں جراثیم کش سپرے اور جگہوں کو کلورین سے دھو بھی رہی ہیں، ایم سی ایل کے 200 ورکرز20 گاڑیوں کے ساتھ ابتک 236 کلومیٹر ایریا میں 372 مقامات کو سینی ٹائزڈ کر چکے ہیں۔