اٹک و: زیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان بھر میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔ ٹائیگر فورس تمام رفاحی کاموں میں انتظامیہ کی مدد کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرے گی ،ٹائیگر فورس کے تمام ارکان غیر سیاسی ہونگے اورخالصتاًََرضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا ٹائیگر فورس کے قیام کے سلسلہ میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام سے کورونا وائرس کو شکست دینے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کی بہترین مثال قائم ہوگی ۔