تازہ ترین

ٹانک میں 2 دہشت گرد ہلاک، کرنل مجیب شہید

ٹانک-میں-2-دہشت-گرد-ہلاک،-کرنل-مجیب-شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی سے متعلق خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا ۔اس موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 ہائی ویلیو دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں شہید ہوجانے والے کرنل مجیب الرحمان شہید کا تعلق ضلع استورکے علاقے بونجی سے ہے۔ شہید کرنل مجیب الرحمان کے پسماندگان میں بیوہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں