سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کرکے کلین اینڈ گرین پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،دستیاب جگہوں پر شجر کاری کی ہدایت فیصل آباد: کلین اینڈ گرین پروگرام کے سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں صفائی کا اعلیٰ ترین معیارقائم رکھا جارہا ہے اس ضمن میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کرکے کلین اینڈ گرین پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں میں پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کیساتھ ساتھ صفائی کی مجموعی صورتحال کو چیک کیا اور انتظامیہ کو صاف ستھرا ماحول برقراررکھنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے مسافروں کے ویٹنگ ایریاز میں دستیا ب سہولیات کا جائزہ لیا اور بیٹھنے کے انتظامات وپینے کے پانی کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا مشترکہ کاوشوں سے صاف ستھرا ماحول پروان چڑھا کر کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے جس کیلئے کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے ۔