کرپشن پر احتسابی اداروں کی خاموشی معنی خیز ، عوام دن بدن بد ظن ہورہے ہیں کوٹ ادو: سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں کردیا ہے ، کرپشن کے خاتمے کے اعلان پر حکومت میں آنے والی سرکارتھوک کی بنیاد پر اجتماعی کرپشن کر رہی ہے ،اتنی بڑی کرپشن پر احتسابی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے ،نیا پاکستان بنانے والوں سے عوام دن بدن بد ظن ہورہے ہیں، حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے ،رپورٹ پر سلیکٹیڈ حکومت کومستعفی ہو جانا چاہیے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے خلاف نعروں پر لوگوں کو ورغلایا،سیاسی رہنماؤں کو بدنام کیا ،لیکن جب حقیقت کھل گئی تو خود اجتماعی کرپشن میں ملوث نکلی لیکن بد قسمتی سے احتسابی اداروں نے بھی چپ سادھ لی ہے ۔