ملتان: تھانہ بی زیڈ پولیس نے 54سالہ شخص کو ٹریفک حادثے میں زخمی کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ، موضع دورانہ لنگانہ کے رہائشی محمد بلال نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میرے چچا محمد جمیل رات گئے گھر نہ آئے، انکے نمبر پر کال کی تو نامعلوم آدمی نے فون اٹھا کر کہا کہ تمہارے چچا کا ڈہڑ چوک پر حادثہ ہوگیا جسے نامعلوم کار سوار ٹکر مارکر شدید زخمی کرگئے ہیں ، جسے طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے محمد بلال کی مدعیت میں نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔