تعلیمی ادارے بڑھ چڑھ کرمشن میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دے رہے ہیں فیصل آباد: ٹریفک قوانین آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے ہر شہری کو آگاہ ہونا چاہیے سٹوڈنٹس اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور ٹریفک آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں ہیلمٹ کا استعمال ، مناسب رفتار سے گاڑیوں کو چلانا اور ڈرائیونگ لائسنس کا ہر ڈرائیور کے پاس ہونا بہت اہم ہے ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ آگاہی پیغام ہر شہری تک پہنچانے میں مصروف عمل ہے تعلیمی ادارے بھی بڑھ چڑھ کر اس مشن میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف خاں نے ٹریفک آگاہی مہم کے تحت نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں میں تسلسل کے ساتھ آگاہی کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں۔