نام اپنے اضلاع کے سی پی او آفس کی او ایس آئی برانچ کو 6 اپریل تک بھجوائیں فیصل آباد: ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے ٹریفک پولیس میں تبادلہ کروانے کے خواہشمند پولیس افسروں وملازمین کے نام طلب کر لیے ۔ خواہشمند پولیس افسر ا ور ملازمین نام اپنے اپنے اضلاع کے سی پی او آفس کی او ایس آئی برانچ کو 6 اپریل تک بھجوائیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ آف ٹریفک پنجاب لاہور نے ریجنل پولیس افسروں کو کہا ہے کہ ایسے پولیس افسر ا ور اہلکار جو ٹریفک پولیس میں تبادلہ کروانا چاہتے ہوں وہ جلد اپنے اپنے اضلاع کی اسطاعت سے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ پولیس کانسٹیبل کی عمر 43 سال، ہیڈ کانسٹیبل کی عمر 45 سال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی عمر 53 سال اور سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز 55 سال سے زائد عمر رکھنے والے اور محکمہ میں ان کی مدت ملازمت 10 سال سے زائد ہو۔ ریکروٹ /پروبیشنز کورس پاس، تعلیمی معیار میٹرک یا اس سے زائد، صحت مند اور ایک بڑی سزا اور 4 چھوٹی سزا رکھنے والے ، قد 5فٹ 8 انچ صحت مند ہو درخواست دے سکتے ہیں۔