تازہ ترین

ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے واک

ٹریفک-پولیس-کے-موبائل-ایجوکیشن-یونٹ-کی-جانب-سے-واک

کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ، خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا :سی ٹی او فیصل آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیف ٹریفک افسر سردار محمد آصف خاں کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کرتے ہوئے تقریب کا انعقاد کیا اور وہاں مقیم بے سہارا بچوں کے ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران شریف اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ وقاص علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف خاں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تمام پروگرامز اور ریلیوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان پراحسن انداز میں عمل درآمد کیا گیا، میں نے اس حوالے سے تمام پروگرامز کے لیے ٹریفک ڈیوٹی کا خود جائزہ لیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں