تازہ ترین

ٹرین آپریشن بحال، ریلوے سٹیشن کی رونقیں جزوی لوٹ آئیں

ٹرین-آپریشن-بحال،-ریلوے-سٹیشن-کی-رونقیں-جزوی-لوٹ-آئیں

فیصل آباد: ٹرین آپریشن بحال ہونے کے بعد ریلوے سٹیشن کی رونقیں بحال ہو گئیں گزشتہ روز فیصل آباد ریلوے سٹیشن سے اپ اور ڈاؤن کی چار ٹرینیں مسافروں کو لیکر روانہ ہوئیں اور باقی شہروں سے مسافر فیصل آباد پہنچے ریلوے سٹیشن پر کورونا وائرس سے بچاو کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے مسافر ڈراپ لائن پر اتر کر سپرے گیٹ سے گزر کر ویٹنگ رومز میں پہنچتے تھے مسافروں کو چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاتھا ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کی گئی تھی جبکہ ٹرین عملہ بھی حفاظتی سامان پہنے ہوئے تھے جبکہ پلیٹ فارم اور ٹرین میں مسافروں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایات دی جاتیں رہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں