تازہ ترین

ٹرین شیڈول بدستور متاثر،ساڑھے 3 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

ٹرین-شیڈول-بدستور-متاثر،ساڑھے-3-گھنٹے-تک-تاخیر-کا-شکار

اکبر 3 گھنٹے 20 منٹ،ملت3 گھنٹے ،قراقرم 2 گھنٹے 55 منٹ لیٹ ہوئی لاہور : ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول کئی ماہ سے بری طرح متاثر لیکن ریلوے انتظامیہ بحال کرنے میں ناکام ہے ۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ۔خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ، تیز گام 2 گھنٹے 10 منٹ، اکبر 3 گھنٹے 20 منٹ،وی وی آئی پی جناح 1 گھنٹہ، پاک بزنس 2 گھنٹے 20 منٹ، کراچی 1 گھنٹہ 45 منٹ، ملت 3 گھنٹے ، شالیمار 30 منٹ ،فرید 1 گھنٹہ 30 منٹ، جعفر1 گھنٹہ، قراقرم2 گھنٹے 55 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں