تازہ ترین

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 195 مقرر جرمانوں کیخلاف تاجروں کا حتجاج

ٹماٹر-کی-سرکاری-قیمت-195-مقرر-جرمانوں-کیخلاف-تاجروں-کا-حتجاج

راولپنڈی: ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں چالیس سے پچاس روپے کی کمی ہوگئی ہے۔جبکہ آلو کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔پیاز کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔منگل کو ٹماٹر 200 روپے، پیاز80 روپے، آلو60روپے کلومیں فروخت ہوئے۔ ادرک بھی معمولی کمی کے بعد چار سو روپے کلو ہوگیا۔ لہسن 300/320 روپے کلورہا۔ بھنڈی 100 روپے کلو،مٹر80روپے کلو،گاجریں 50/60 روپےکلو،گھیا،کریلے80روپے کلو،پھول گوبھی 60روپے کلو رہی۔ادھر انتظامیہ کی ہدایت پر سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے گراں فروشی کیخلاف آپریشن میں روزانہ لاکھوں روپے جرمانے اور سینکڑوں ایف آئی آرز وگرفتاریوں پر دکانداروں نے کام کرنا بند کرنا شروع کردیا ۔منگل کو شاہ بی بی روڈ پر دس ہزار روپے جرمانے پر ایک سبزی فروش ریئس نے دوکان بند کردی ہے۔اس کا کہنا تھا مہنگا مال لاکر سستا نہیں بیچا جاسکتا ۔ادھر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے سختی سے ہدایت کی ہےکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق گھی180روپے کلو ،چینی 70روپے سے 72 روپے کلو،20کلو آٹا کا تھیلہ 808روپے اور ٹماٹر 188سے 195روپے کلو سے زائد ہر گز فروخت نہ کئے جائیں۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے یہ بات راولپنڈی ضلع کی تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ تاجروں کی نمائندگی شاہد غفور پراچہ،ارشد اعوان اور طاہر تاج بھٹی سمیت دیگر نے کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں