تازہ ترین

ٹولنٹن مارکیٹ:32 من مردہ،بیمار مرغیاں برآمد

ٹولنٹن-مارکیٹ:32-من-مردہ،بیمار-مرغیاں-برآمد

مرغیاں لانے والے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے ، 6 پوائنٹ بند،2 ملزم گرفتار لاہور: شہر میں مردہ، لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ٹولنٹن مارکیٹ سے 32 من مرغیاں برآمد کی گئیں۔بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 6 پوائنٹ سیل کر دئیے گئے ،مضر صحت مرغیاں لانے والے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے ، مقدمہ درج کر کے 2 ملزم گرفتار کئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے مکروہ دھندے میں ملوث طارق ، قاسم ، نوید ،عدنان ،راجو اور علی ہجویری چکن ہول سیل سنٹرزکو سربمہر کیاگیا۔مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں