تازہ ترین

ٹڈی دل کے حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سروے

ٹڈی-دل-کے-حملے-کے-بعد-کی-صورتحال-کا-جائزہ-لینے-کیلئے-سروے

موثر انداز میں کنٹرول کرنے کیلئے یہ بہترین وقت ، فوری تلف کیا جائے :ماہرین فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین حشریات نے ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف دیہات سمیت موضع کوٹ شاکر میں گزشتہ دنوں ٹڈی دل کے حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی سروے کیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) اور چیئرمین شعبہ حشریات ڈاکٹر منصور الحسن ساہی کی ہدایت پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر رسول کی قیادت میں یونیورسٹی ماہرین اور انٹرن شپ طلبہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد محمد مسعود کے ہمراہ ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے متعلقہ دیہات اور موضع کوٹ شاکر کی ریتلی زمینوں میں ٹڈی دل کے انڈوں اور بچوں کی موجودگی نوٹ کرتے ہوئے فوری طور پر اس کے تدارک کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچرایکسٹینشن فیصل آباد ڈویژن،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محمد محسن عالم،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے انچارج کیپٹن عاقب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری ایکسٹینشن کے ساتھ ٹڈی دل کے انڈوں کے موثر تدارک کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی ماہرین نے خبردار کیا کہ ہرچند ٹڈی دل کے بچے اس وقت ابتدائی حالت میں ہیں لہٰذا ان کو موثر انداز میں کنٹرول کرنے کیلئے یہ بہترین ا ور آئیڈیل وقت ہے تاہم اگر ان کو فوری طور پر تلف نہ کیا گیا تو مستقبل میں ہماری فصلوں پر حملہ آور ہوکر بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں