تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک-ٹاک-اسٹار-حریم-شاہ-کو-رمضان-ٹرانسمیشن-کی-میزبانی-کی-پیشکش

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی متنازع اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ انہیں ایک نامور چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟ https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1244573877264699392 انہوں نے حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت کرے‘۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔کسی نے لکھا حریم شاہ وینا ملک کی جگہ لینے جارہی ہیں۔جبکہ ان کا کہنا تھا کہ شاید خدا اس ہی ذریعے سے حریم کو اپنی جانب لارہا ہو۔حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں نہ تو رمضان ٹرانسمیشن کا نام بتایا اور نہ ہی اس چینل کا کوئی ذکر کیا جس کی جانب سے انہیں یہ آفر ملی۔بعدازاں حریم شاہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’اس رمضان سب کریں گے توبہٰ استغفار، میرے ساتھ‘۔ https://twitter.com/AdnanAl73067023/status/1244575173329780737 واضح رہے کہ حریم شاہ جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔بعدازاں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک خبروں میں اس وقت سامنے آئیں جب معروف اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر اپنے نجی جہاز میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامنا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں