تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار کو شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

ٹک-ٹاک-اسٹار-کو-شرمندگی-کا-سامنا،-ویڈیو-وائرل

نیویارک: امریکا میں ٹک ٹاک اسٹار کی ٹرین میں دودھ اور سیریل پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں ٹک ٹاک اسٹار ایف سی کے جوشی نے مذاق کے طور پر سب وے ٹرین کے فرش پر دودھ اور سیریل پھینکا جو اسے بہت مہنگا پڑ گیا۔ https://twitter.com/MTA/status/1260715836957954048 ایف سی کے جوشی کی جانب سے کھانا پھینکنے کے بعد مسافروں کے پاس کوئی چارہ باقی نہیں رہتا سوائے اس کے وہ اپنی جگہ چھوڑ دیں۔ بعدازں ٹک ٹاک اسٹار فرش پر گرے گھانے کو چھوڑ کر ٹرین سے نکل جاتا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں