اداکار فہد مصطفی نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہتر کرسکیں۔ لاہور: اس ٹویٹ کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ صارفین نے فہد مصطفی کے شو کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ 'جیتو پاکستان میں تو کمپیوٹر کورس سکھاتے ہیں نا؟۔انہوں نے سوال کیا کہ 'اور بوڑھے لوگوں سے کہنا کہ ناچ کر دکھاؤ اور بائیک لے جاؤ وہ کیا ہے ؟'صارفین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شو پر تو کوانٹم فزکس کی کلاسز ہوتی ہیں۔ صارفین نے سوال کیا 'لوگ ٹک ٹاک پر بھی ڈانس کرتے ہیں اور جیتو پاکستان میں آکر بھی وہ یہی کرتے ہیں تو فرق کیا ہے ؟۔