تازہ ترین

ٹھیک ہے!حرامانی اورجنیدخان کی ٹک ٹاک ویڈیووائرل

ٹھیک-ہے!حرامانی-اورجنیدخان-کی-ٹک-ٹاک-ویڈیووائرل

سوشل میڈیا ایپ ’’ ٹک ٹاک ‘‘کے سحر میں عام صارف سے لیکر شو بزستاروں تک سبھی مبتلا ہیں ،اداکارہ حرا مانی نے ساتھی اداکار جنید خان کے ساتھ پرمزاح ویڈیو بنائی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ٹھیک ہے ، کے نام سے یہ معروف ویڈیو دراصل پڑوسی ملک بھارت سے جاری ہوئی تھی جس میں گھر سے فرار ہونے والی لڑکی ویڈیو بناکرلڑکے کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے سارا الزام اپنے سرلیتی ہے۔ ویڈیو میں دلچسپی کااصل پہلو لڑکی کا تکیہ کلام ” ٹھیک ہے” جسے وہ ہرجملے کے آخر میں دہراتی ہے۔ اسی ویڈیو کے حوالے سے اب حرا نے جنید خان کے ساتھ مل کریہ ویڈیوبنائی اور فالوورز کیلئے اسے انسٹاگرام پرشیئرکیاہے۔ https://www.instagram.com/p/CBLARrlFEQ8/?utm_source=ig_web_copy_link ویڈیو میں تمام مکالموں پراداکاری توحراکے حصے میں ہی آئی ہے، البتہ جنید نے ٹاثرات سے بھی خوب کام چلایا۔ دلچسپ کیپشن میں حرا نے لکھا ” اس میں ان کا غلطی نہیں ہے، غلطی ہے تو میرا ہے، ٹھیک ہے۔۔۔ اور یہ ٹک ٹاک ویڈیو نہیں ہے”۔ حرانے ویڈیوجنیدخان کو ٹیگ کی اور ساتھ لکھا “ٹھیک ہے”۔ ویڈیو پر دونوں کے مداحوں کے علاوہ شوبزساتھیوں نے بھی محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے جن میں حرا اور جنید کوخوب سراہا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں