تازہ ترین

ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7افراد جاں بحق

ٹینک-کی-صفائی-کے-دوران-گیس-بھرنے-سے-7افراد-جاں-بحق

چمن: صوبہ بلوچستان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے  جبکہ بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک حادچہ چمن شہر میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ صفائی کے دوران ٹینک میں گیس بھر گیا جس سے سات افراد کا دم گھٹ گیا اور موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس دوران دو افراد بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور بے ہوش 2افراد کو نکال لیا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور: ہربنس پورہ میں فائرنگ سے 2 افراد قتل متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر مرنے والوں کی شناخت تاحال سامنے نہیں لائی گئی، پولیس نے لاشوں کا معائنہ کیا، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ شناخت اور تصدیقی مراحل کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں