تازہ ترین

ٹیوٹا کا کم پڑھے لکھے بچوں کیلئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ٹیوٹا-کا-کم-پڑھے-لکھے-بچوں-کیلئے-پروگرام-شروع-کرنے-کا-فیصلہ

ملتان: پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان محمد ذوالفقار نے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان اور خوشحال پاکستان کےتحت ٹیوٹا اتھارٹی پنجاب نے ان بچوں کیلئے پروگرام شروع کیا ہے جو کم پڑھے لکھے ہیں اور کسی فن سے آراستہ ہو کر نہ صرف اپنے بلکہ بیرون ملک روزگار حاصل کر سکتے ہیں بالخصوص وہ بچے جو کام تو جانتے ہیں لیکن ان کے پاس سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا ،انہیں بیرون ملک ملازمت میں دشواری ہوتی ہے وہ مختلف شارٹ اور چینی زبان کےکورس میں داخل ہو کر اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات طلباسے گفتگو کرتے ہوئے کی ،اس موقع پر خالد محمود فیصل، محمد جلیل،علی غفار ودیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں