تازہ ترین

ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے اچھی خبر

ٹیکسٹائل-کی-صنعت-کے-لیے-اچھی-خبر

اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک رفتہ رفتہ نئے تجارتی آرڈرز دے رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مغربی ممالک رفتہ رفتہ کھل رہے ہیں، مغربی ممالک نئے تجارتی آرڈرز دے رہے ہیں۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اکثریتی آرڈرز کرونا وائرس سے پھیلاؤ کے پہلے کے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ https://twitter.com/razak_dawood/status/1253204781696536578 انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبہ منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گی۔اس سے قبل ایک موقع پر مشیر تجارت نے کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات کافی نازک ہیں، عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کمی کا امکان ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں ماہ برآمدات 70 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔انہوں نے کہ تھا کہ کاروباری طبقے کو قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس مسئلے کو حل کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں