60سالہ ملازم حسین کے لواحقین کا ریسکیو 1122 کے نہ آنے پر احتجاج گاڑی ایمرجنسی پر ہونے کے باعث لیٹ ہوئی،ریسکیو ترجمان کا موقف اٹھارہ ہزاری: محکمہ صحت حکام کی مبینہ بے حسی،چار لاکھ سے زائد آبادی والے ہسپتال کو سرکاری ایمبولینس فراہم نہ کی جا سکی ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں ہارٹ اٹیک کا مریض دو گھنٹے تک ایمبولینس کا انتظار کرتا رہا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ساٹھ سالہ مریض ملازم حسین کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال اٹھارہ ہزاری لایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے باعث اسے ڈی ایچ کیو جھنگ ریفر کیااورحالت تشویشناک ہونے کے باعث پرائیویٹ گاڑی پر منتقل کرنے سے روک دیا جس پر لواحقین نے ریسکیو 1122 کی گاڑی کے لئے کال کی لیکن ریسکیو کی گاڑی دو گھنٹے تک نہ پہنچ سکی جس پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ متعددبارریسکیو 1122 کو کال کرچکے ہیں لیکن گاڑی نہیں پہنچ سکی جبکہ ریسکیو ترجمان کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گاڑی ایمرجنسی پر ہونے کے باعث لیٹ ہوئی۔ یاد رہے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ریسکیو 1122 کی صرف ایک ہی گاڑی ہے جو ناکافی ہے ۔