تازہ ترین

ٹی وی ڈراموں میں امیروں کے رہن سہن کیساتھ غریب کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے حنا دلپذیر

ٹی-وی-ڈراموں-میں-امیروں-کے-رہن-سہن-کیساتھ-غریب-کے-مسائل-کو-بھی-اجاگر-کرنا-چاہیے-حنا-دلپذیر

لاہور سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ ٹی وی پر ہر طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیے اور ڈراموں میں صرف امیر خاندانوں کے رہن سہن کو موضوع بنانے کی بجائے غریب کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے ، ماضی کے ڈرامے دیکھے جائیں تو اس میں توازن ہوتا تھا لیکن آج ہم ایک ڈگر پر چل پڑے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں حنا دلپذیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے خصوصاغریب خاندانوںکے بڑے مسائل ہیں جنہیں ٹی وی ڈراموں میں اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔ہمسایہ ملک کے ڈرامے میں صرف گلیمر دکھایا جاتا ہے ہمیں اس کی پیروی نہیں کرنی بلکہ اپنی ثقافت اور معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہو گی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں