تازہ ترین

پابندی نظر انداز:نہر پر نہانے والوں کا رش،گرفتاریاں

پابندی-نظر-انداز:نہر-پر-نہانے-والوں-کا-رش،گرفتاریاں

لاہور: گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پابندی کے باوجود منچلوں کی بڑی تعداد نے نہر کا رخ کر لیا، پولیس نے چند ایک کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی لاہور کینال پر منچلوں کا رش لگ گیا ، دفعہ 144 اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر سماجی فاصلے کے قوانین کی خلاف ورزی بھی جاری ہے ۔ نہر میں نہانے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھاگرمی کی شدت کے باعث نہر پر نہانے آئے ۔ ادھر انتظامیہ نہر پر منچلوں کو اکٹھا ہونے اور خاص طور پر چھوٹے بچوں کو نہانے سے روکنے کی کوئی جامع پالیسی اختیار کرتی نظر نہیں آئی۔تاہم چند ایک نوجوانوں کی گرفتاری جلو پارک کے نزدیک ہوئی،ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا ہم شہریوں کے فائدے کے لیے انکو نہر میں نہانے سے منع کر رہے ہیں مگر یہ بات نہیں مان رہے جس میں انکا ہی نقصان ہے ۔ ادھر ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا شہری کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتی پابندی کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں ،پولیس نہر پر نہانے پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور ایکشن لے رہی ہے ،پولیس کی خصوصی ٹیمیں نہر کے ساتھ ساتھ مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں، کوروناایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔ شہریوں کو گھروں کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نہر کے کسی حصے پر نہانے والے شہریوں کا کوئی رش نہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں